شہر کے معروف روٹوں پر بسوں کی تعداد بڑھانے کی اپیل
مکرمی! حکومت پنجاب اور وزیر ٹرانسپورٹ سے اپیل ہے کہ روٹ نمبر 33-Bپر لوگوں کی سہولت کیلئے زیادہ سے زیادہ بسیں چلائی جائیں تاکہ عام آدمی کو سفری سہولت مل سکے۔ سپیڈو بس میں سفر کرنے کیلئے پہلے کارڈ بنوانا پڑتا ہے جو کہ عام آدمی کیلئے مشکل کام ہے زیادہ مناسب ہوگا کہ ان سپیڈو بسوں کو لاہور سے باہر سیالکوٹ یا پنڈی، فیصل آباد کے روٹوں پر بھی چلایا جائے اور شہر میں آمدورفت کیلئے معروف روٹوں پر بسوں کی مناسب تعداد بڑھائی جائے۔ (ناظم شوکت، چیئرمین مسائل کمیٹی)