نوازشریف کے بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کرکھڑا نہیں ہوسکتا، نہ کبھی کسی کی چاپلوسی کی ہے نہ کروں گا: چوہدری نثار
راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ پوری زندگی سیاست نہیں آپ کی خدمت کی،الیکشن کے وقت یہ تقاریرکوئی کھیل تماشا نہیں ہوتا،سیاست کا رول شفاف ہوتا ہے،میں اس حلقے کے عوام کوجوابدہ ہوں،35سال پہلے جو پودا لگایا تھا آج وہ درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی چاپلوسی نہیں کی،نوازشریف کے ساتھ 34سال ایمانداری سے رہا۔نوازشریف کے بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کرکھڑا نہیں ہوسکتا،اپنی عزت نفس کا تحفظ کیا ہے۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ میں کسی پارٹی سے ٹکٹ نہیں لوں گا،پوری زندگی پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی اورنہ اب دوں گا۔