حکومت کی عمران خان کو اسلام آباد مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز
اسلام آباد (جاوید صدیق) حکومت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اسلام آباد تک لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ عمران خان کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ جن میں غیرملکی سفارتکار شامل ہیں، شرکت کریں گے۔ یوم آزادی کی ان تقریبات کے پیش نظر تحریک انصاف یا تو اپنا پروگرام منسوخ کردے یا پھر اسکی تاریخ تبدیل کردے۔ حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق ابھی تک تحریک انصاف نے اس تجویز کا جواب نہیں دیا۔