حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی: غنویٰ بھٹو
کراچی (ثناءنیوز) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں ہر جانب لاقانونیت، دہشت گردی حتیٰ کہ معاشی دہشت گردی سنگین نوعیت کے جرائم میں اضافہ کے عذاب میں مبتلا ہے اور حکمران طبقہ جس میں گذشتہ حکومت اور حالیہ مہینوں میں برسراقتدار آنے والی جماعت ہے مذکورہ حالات پر کنٹرول حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے لاہور واقعہ اور اس کے نتیجہ میں متعدد افراد کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے، نیز پشاور، کوئٹہ، کراچی و دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی پر اپنی تشویش کا اظہار کہا ہے۔