پشاور: مسلح افراد نے گھر میں گھس کر باپ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
پشاور (این این آئی) پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر باپ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مدعی ظہور خان ولد داﺅد خان سکنہ ماشوخیل نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز وہ والد داﺅد اور بہن مومنہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ملزمان اسلام شیر، جان شیر، فلک نے گھر میںگھس کر ان پر فائرنگ کر دی اور شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے تاہم مقامی لوگوں نے انہیں طبی امداد کیلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس کا والد اور بہن زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔