جنگی جرائم کی عدالت نے سرب رہنما پر قتل عام کا دوبارہ الزام عائد کر دیا
ہیگ (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی جنگی جرائم کی عدالت نے ججوں کے ایک فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کے بعد سرب رہنما رڈوان کراڈزک پر یوگوسلاویہ میں قتل عام کا الزام دوبارہ عائد کر دیا ہے۔ عدالت نے اس سے پہلے عدالت کی چیمبر کی جانب سے کراڈزک کو بوسنیائی باشندوں کے قتل عام سے بری قرار دینے کی فیصلے کو کالدم قرار دے کر ان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔