متحدہ عرب امارات اقوام متحدہ کے اسلحہ کی تجارت کے معاہدے کی توثیق کرنے والا79 واں ملک بن گیا
نیویارک (اے پی پی) متحدہ عرب امارات اقوام متحدہ کے اسلحہ کی تجارت کے معاہدے کی توثیق کرنے والا79 واں ملک بن گیا۔ معاہدے پر دستخط اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر احمد عبدالرحمن الجرمان نے کئے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے سفیروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔