ضلع کچہری میں سکیورٹی سخت موٹرسائیکل کے داخلے پر پابندی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ضلع کچہری میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے موٹرسائیکل کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی‘ تاہم وکلاءاور ضلع کچہری کے ملازمین مین گیٹ کے ذریعے موٹرسائیکل اندر لا سکیں گے۔ ضلع کچہری میں مین گیٹ پر پولیس گارڈ تعیناذت کر دیئے ہیں۔