چین میں شدید بارشیں، پل ٹوٹنے سے5گاڑیاں اور9 افراد ڈوب گئے،کئی لاپتہ
بیجنگ (آن لائن)چین میں شدید بارشوں سے تباہ ہونے والے برج پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، 6 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔صوبہ سیچوان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے برج سے 5 گاڑیاں ، 9 افراد دریا میں ڈوب گئے، ریسکیو اہلکار کی مدد سے تین افراد کو دریا سے نکال لیا گیا جنہیں فوراً ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،تاہم 6 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ دریا میں پانی کے تیز بہاﺅ کے باعث پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو شہریوں کو ڈھونڈنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔