ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر4 افراد زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس کے باعث نوجوان محمد اعظم شدید زخمی ہو گیا۔ موٹرسائیکل سے گر حمیداں بی بی بھی زخمی ہو گئی۔