چین میں رسوں سے جہاز کھینچنے کا مقابلہ
بجینگ (نوائے وقت نیوز) چین میں رسوں سے جہاز کھینچنے کا مقابلہ ہوا جس میں دنیا بھر سے طاقتور افراد نے بوئنگ طیارے کھینچنے کا مظاہرہ پیش کیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں بیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اسٹونیا سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے تیس ٹن وزنی طیارہ بیس میٹر تک کھینچ کر مقابلہ جیت لیا۔