آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ وزیراعظم کا وزارت داخلہ کا دورہ منسوخ
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کو آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر میں قومی سلامتی کے امور پر اہم بریفنگ کے باعث وزارت داخلہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق جمعرات کو گیار بجے دن وزارت داخلہ کا دورہ کرنا تھا جہاں انہیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سیکرٹری داخلہ میجر (ر) قمر زمان چوہدری نے قومی سلامتی پالیسی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دینی تھی۔