ہمارے اہلکار پر تشدد کیا گیا، ردعمل آج دینگے: بھارتی سفارتخانہ
اسلام آباد (وقت نیوز) بھارتی سفارت خانے کے اہلکار مسٹر گوگنے پر نامعلوم افراد نے مبینہ تشدد کیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتکار کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا واقعہ ناظم الدین روڈ پر پیش آیا۔ بدسلوکی کا واقعہ گاڑیوں میں تصادم کے بعد پیش آیا۔ ترجمان بھارتی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ واقعہ سے متعلق ردعمل آج دینگے۔