وزیر نہ بنائے جانے پر ناراضی حسنین مرزا کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر مقررکرنے کا نوٹیفکیشن واپس
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حسنین مرزا کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا کو بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر مقر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حسنین مرزا وزیر نہ بنائے جانے پرناراض تھے اور انہوں نے مشیر بننے سے معذرت کر لی تھی۔