56 لاکھ کی نادہندگی‘ لیسکو نے ضلع کچہری کی بجلی منقطع کر دی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لیسکو کی طرف سے ضلع کچری میں عدم ادائیگی کے باعث گزشتہ ماہ سے بجلی منقطع ہے۔ 56 لاکھ بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ججز کو عدالتی امور اور عملہ کو دفتری امور نمٹانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری طرف شدید حبس اور گرمی کے موسم میں جج صاحبان کے علاوہ عدالتوں میں کام کرنے والے عملے سمیت قیدی اور ان سے ملاقات کےلئے آنے والے لواحقین نڈھال ہوگئے ہیں۔ ڈی سی او لاہور نے ضلع کچہری کی بلڈنگ سے عدالتوں کو بجلی فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔ بجلی کی بندش کے باعث پانی کے کولر بھی جواب دے گئے اور شہری ٹھنڈے پانی کو ترس گئے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ لیسکو حکام ضلع کچری کی بجلی کو فوری طور پر بحال کرے۔ اس سلسلے میں لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع کچری کے ذمہ 56 لاکھ روپے کا بجلی کا بل واجب الاادا ہے ۔