دوران ڈکیتی روکنے کی کوشش پر کیری ڈبہ الٹ گیا‘ ایک ڈاکو سمیت 4افراد زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور روڈ پر منڈیالی کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران کیری ڈبے کی سائیڈ لگنے سے موٹرسائیکل سوار ڈاکو زخمی جبکہ ایک ڈاکو فرار اور کیری ڈبہ الٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک کیری ڈبے میں سوار ہوکر لاہور سے شیخوپورہ کی طرف جا رہی تھی‘ جب منڈیالی کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے انہیں لوٹنے کیلئے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث ایک ڈاکو وحید نامی زخمی‘ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ کیری ڈبے میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے لیا۔ متعدد ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کر دی۔