خالد شیخ نے دوران حراست ویکیوم کلینر ڈیزائن کرنے کی اجازت طلب کی، ہیری پورٹر سیریز بہت پسند تھی
لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) امریکہ میں گیارہ ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی حراست کے دوران ویکیوم کلینر ڈیزائن کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 2003 میں جب خالد شیخ رومانیہ میں پوچھ گچھ کے لیے سی آئی اے کی قید میں تھے تبھی انہوں نے پوچھا کہ کیا وہ ویکیوم کلینر ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ سی آئی اے کے ایک سابق افسر نے اے پی کو بتایا کہ خالد شیخ نے ویکیوم کلینر کو ازسرنو ڈیزائن کرنے کے لئے آن لائن دستیاب گائیڈ لائنز کی مدد لیں۔ اسے ہیری پوٹر سیریز بہت پسند تھی۔