پنجاب حکومت کا سرپلس پول میں موجود ملازمین کو مختلف محکموں میں کھپانے کا فیصلہ
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرپلس پول میں موجود ملازمین کو مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر کھپانے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کام نہیں کر سکیں گے ان کو فارغ کر دیا جائیگا۔ سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن کے ذرائع کے مطابق اس وقت سرپلس پول میں تقریباً 459ملازمین ہیں، محکمہ سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن نے مرحلہ وار سرپلس پول کے تمام ملازمین کو مختلف محکموں میں کھپانے کا پروگرام ترتیب دیدیا ہے تا کہ ان کو فارغ رکھ کر تنخواہیں دینے کی بجائے ان سے کام لیا جائے اس کے لئے تمام سرپلس پول کے ملازمین کو خط لکھا گیا تھا کہ وہ اپنے بارے میں بتائیں کہ کس طرح کی پوسٹ پر کام کر سکتے ہیں جس پر پانچ کمپوزرز کی فہرست تمام محکموں کے سربراہوں کو بجھوائی گئی ہے۔ ان میں فہیم اختر ، نعیم احمد، محمد کامران، حافظ محمد ، محمد اظہر شامل ہیں محکموں سے کہا گیا ہے کہ اسٹنٹ کی گریڈ 14 کی خالی اسامی پر ان کو ایڈجسٹ کیا جائے واضح رہے کہ یہ کمپوزرز گریڈ 15 کے ملازم ہیں ۔