دہشت گردی کا خطرہ، 23 تنظیموں پر کیمپ لگا کر چندہ، فطرانہ جمع کرنے پر پابندی
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے مےں دہشت گردی کے خطرے کے پےش نظر رمضان المبارک مےں 23تنظےموں کو صوبہ پنجاب مےںکےمپ لگا کر چندہ، فطرانہ، زکوٰة اکھٹی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن مےں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب، کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوزکو مراسلہ جاری کےاگےا ہے جس مےں لشکر جھنگوی، سپا ہ محمد، جےش محمد، لشکر طےبہ، سپاہ صحابہ، پاکستان تحرےک جعفرےہ، پاکستان تحرےک نفاذ، شرےعت محمدی، تحرےک طالبان پاکستان، پاکستان ملت اسلامےہ، خدام الاسلام، اسلامی تحرےک پاکستان، جمعےت الانصار، جمعےت الفرقان، حزب التحرےر، خےرالناس انٹرنےشل، بلوچستان لبرےشن آرمی، بلوچستان لبرےشن فرنٹ، بلوچستان ےونائےٹڈ لبرےشن فرنٹ، لشکربلوچستان، بلوچستان مسلح دفاع تنظےم دی اسلامک سٹوڈنٹس پاکستان کیمپ لگاکر فطرانہ ا کٹھاکرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تنظمےں فنڈ اکٹھا کرکے دہشت گردی کے لئے استعمال کر تی ہےں، انہےں کہیں بھی کےمپ لگاکر چندہ اکٹھا کرتے ہوئے دےکھا گیا تو ان پر انسداد دہشت گردی اےکٹ کا مقدمہ درج کےا جائے گا۔