شہبازشریف کی متحرک شخصیت کی بدولت تعلیمی اصلاحات پروگرام پر عمل ہوا: برطانوی وزیر
لاہور(خبر نگار) پاکستان کے دورے پر آئی برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی مس جسٹن گریننگ نے وزیر اعلی شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف کی متحرک قیادت کی بدولت برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ (ڈیفڈ) کے تعاون سے جاری ایجوکیشن ریفارمز پروگرام پر کامیابی سے عمل درآمد ممکن ہوا اور گزشتہ پانچ سال کے دوران ڈیفڈ کے تعاون سے تعلیم، سکل ڈویلپمنٹ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مختلف پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔