روزہ میں وجود گناہوں سے پاک رہتا ہے، کوشش کرتی ہوں پانچوں نمازیں پڑھوں: اداکارہ میرا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ میرا رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھ کر بہت خوش ہوئیں اور والدہ کے ساتھ مل کر کچن میں کھانا تیار کیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ روزے میں آپ کا پورا وجود گناہوں سے پاک رہتا ہے۔ کوشش کرتی ہوں کہ پانچوں نمازیں پڑھوں اور سارے روزے رکھوں۔ روزہ مسلمانوں پر فرض ہے، سب کو روزہ رکھنا چاہئے۔ میرا کہتی ہیں اب حج کی خواہش رہ گئی، جب اللہ بلائے گا جاﺅں گی۔