ملک بھر میں روزہ ایک ہی دن رکھا گیا، لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد (آن لائن)ملک بھر میں ایک ہی دن پہلا روزہ رکھا گیا ،سحری اور افطاری کے وقت ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔ سحری اور افطاری کے اوقات میں اسلام آباد کی سربلندی ، ملک کی سلامتی ،ملک میں دہشت گردی کے خاتمے ، امت مسلمہ اور فلسطین ،کشمیر ،افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک کی آزادی کے لئے دعائیں مانگیں گئیں۔ پہلے روزے کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ہفتے کے روز انارکلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد دکاندار مندی کی شکایت کرتے رہے۔ اس دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 50افراد زخمی ہو گئے تھے۔