الیکشن کمشن نے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ سٹیشنوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد(اے پی اے )الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ سٹیشنوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران انتخابات کے لیے بنائے گئے پولنگ سٹیشنوں کو برقرار رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات کے لیے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر پولنگ سٹیشن بنائیں گے، پولنگ ایک سٹیشن میں ووٹروں کی تعداد 2500 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ ووٹرز کی سہولیات کے لیے پولنگ سٹیشن میں 4 سے زائد پولنگ بوتھ قائم نہ کیے جائیں۔