نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت خزانہ نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کی روشنی میں جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژن کے اخراجات میں 30فیصد کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل ضروریات یا ترقیاتی منصوبوں کے لئے ضروری گاڑیوں کے سوا کوئی گاڑی نہ خریدی جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں 30فیصد کمی کی جائے۔