چین کے تعاون سے توانائی بحران جلد ختم ہو جائے گا: رانا عمران حیدر
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن پی پی 161 کے کارکن رانا عمران حیدر نے شریف برادران کو کامیاب دورہ چین کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ورکرز میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے توانائی بحران بہت جلد ختم کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے خارجہ پالیسی کو صحیح سمت دے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میٹرو بس جیسے عوامی بہبود کے کئی منصوبے شروع کر کے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔