میلہ بابا محمد بخش پر کبڈی میچ بھمبے کلاں کی ٹیم نے جیت لی
رائے ونڈ (نامہ نگار) پی پی 161کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹ حاصل کرنے کے امیدوار چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے میلہ بابا محمد بخش المعروف جھولے لعل کے موقع پر کبڈی میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، کبڈی میچ بھمبہ کلاں نے جیت لیا، بہترین کبڈی باز شیش ناگ قرار پائے، مہمان خصوصی نے ہزاروں روپے کے انعامات دئیے۔ میلہ کمیٹی کے ارکان ناظم حسین، عدنان گل،خالد چیمہ، عاقب رضا،ملک احمد رضا، عمران چیمہ، ناصر علی اور ملک افتخار نے میلہ کمیٹی سے بھرپور معاونت کرنے پر مسلم لیگی رہنما ءچودھری شہزاد نذیر سندھو کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔