حکومت لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے فوری اقدامات کرے:ناظم شوکت
لاہور (خبر نگار) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا میاں نواز شریف عوام کی بدعائیں لینے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام یقینی بنائیں تاکہ عوام کا ان پر اعتماد بحامل ہو۔ انہوں نے کہا حکومت نے سحری وافطاری کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن افسوس سحری وافطاری سے قبل عوام کو سخت اذیت دی جاتی ہے۔