انتظامیہ کی نااہلی سے کاہنہ رمضان بازار مذاق بن گیا، عوام پریشان
کاہنہ (نامہ نگار) خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کے حلقہ پی پی 159 میں مقامی انتظامیہ کی نااہلی کی انتہا ہو گئی پہلے روزے پر ہی رمضان بازار میں خریداری کے لئے آنے والے شہری چند دوکانیں ہونے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہونے لگے کچھ لوگ خریداری کئے بغیر گھروں کو واپس لوٹ گئے جب کہ لوگو ں کو روزے کی حالت میں لائنوں میں لگ کر چیزیں خریدنا پڑیں کچھ لوگ خریداری کئے بغیر ہی گھروں کو واپس لوٹ گئے شہریوں نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کاہنہ میں قبضہ مافیا کو ہٹا کر رمضان بازار کی دکانوں کی تعداد فوری بڑھائی جائے۔