حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے: افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اپنی تمام تر مساعی بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے مسائل سننے کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر، ملک محمدشفیع کھوکھر اور پی ایس او راﺅصداقت بھی موجود تھے۔