ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری، مسافروں کو مشکلات
لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق بعض ریلوے افسروں کی مناپلی کو توڑ نہیں سکے جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی برانچ اور مین لائن پر چلنے والی ٹرینیں ایک سے چھ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے سے مسافروں کو شد ید مشکلات کا سامنا رہا ۔ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزیر ریلوے بالکل صحیح ٹریک پر چل رہے ہیں مگر ریلوے کے اندر بعض افسروں کا اتنا مضبوط گروپ ہے جو انکے راستے میں مختلف حربے استعمال کرکے روڑے اٹکانا چاہا رہا ہے اور مستقبل میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر تعینات ہونے والے شعبہ سول انجینئر نگ کے افسر کو اس گروپ کی طرف سے یہ باور کروایا جارہا ہے کہ ٹرین کی آمدورفت سارا درومدار اس گروپ پر ہے ۔