کراچی بندرگاہ پر 79ہزار ٹن سامان اتارا ولادا گیا
کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 79ہزار156ٹن سامان بحری جہازوںسے اتارا اور ان پرلادا گیا۔ اس میں 54ہزار 364 ٹن درآمدی اور24ہزار792ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ درآمدی سامان 408ٹن بلک کارگو‘ 13ہزار ٹن کوئلے‘ 19ہزار179ٹن پیٹرولیم وتیل‘ 21ہزار 777 ٹن جنرل کارگو اوربرآمدی سامان 269 ٹن بلک کارگو‘7ہزار392ٹن سیمنٹ‘ 2ہزار600ٹن ایتھانول‘14 ہزار 531 ٹن جنرل کارگو پر مشتمل تھا۔اس دوران 5بحری جہاز نیگا کنتان دعا‘ بنگلر مماتا‘ مروان ایچ‘ پیراربن اوربریس بین برتھوں پرلنگرانداز ہوئے جبکہ 7بحری جہاز ایڈوانس وکٹوریا‘ جارج شلٹے‘ کوٹا جیلیٹا‘ ہنڈائی کونفیڈینس بلوسم‘ الجالہ اوربنگا کنتان دعا بندرگاہ سے روانہ ہوگئے۔ کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید8بحری جہازوں کی بندرگاہ آمد متوقع ہے ان میں لوڈاسٹار جینیس‘ شایان نمبر1‘ ریوڈی اورپلاٹا‘ روزے 5‘ ایلینی نمبر1‘ گوانگ زو‘ ویو اورسی ویو شامل ہیں یہ بندرگاہ پر13ہزار500ٹن کیمیکلز‘5ہزار ٹن سلفر اورکنٹینرز اتاریں گے ساتھ ہی ایتھانول اورجنرل کارگو لادیں گے۔