شیخ بلال کے جاں بحق ہو نے پرمنظور وٹو اور تنویر کائرہ کی تعزیت
لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو اور پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے صدر آصف علی زرداری کے چیف سکیورٹی آفیسر بلال شیخ کے کراچی میں خود کش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلال شیخ ہمارے سگے بھائی کی طرح تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلال شیخ نہ صرف آصف علی زرداری کے سکیورٹی کے انچارج تھے بلکہ وہ بینظیر بھٹو کے بھی سکیورٹی انچارج تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات پیپلز پارٹی کبھی نہیں بھلائے گی۔ خدا ان کو جنت میں جگہ دے۔