کراچی بم دھماکہ، پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے سکیورٹی ا نتظامات سخت کرنےکی ہدایت
لاہور (سپیشل رپورٹر) کراچی بم دھماکہ میں صدر مملکت کے سیکورٹی آفیسر اور دیگر شہریوں کی ہلاکت کے واقعہ کے تناظر میںسیکورٹی خدشات کے پیش نظرمحکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے سیکورٹی انتظامات کو اپ گریڈ کرنے اورسرکاری گاڑیوں کی نقل و حمل کو راﺅنڈ دی کلاک مانیٹر کرنے، اہم دینی و سیا سی شخصیات کے علاوہ قومی املاک کی خصوصی حفاظت کے بارے میں از سر نو ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ اوقاف، ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سی اوز کو صوبہ بھر میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے معاملات کو فوکس کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔