قیام امن اور تعمیر و ترقی ترجیحات ہیں: عمران نذیر
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری اورممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ فاٹا سمیت ملک بھرمیں قیام امن اورتعمیروترقی ہماری ترجیحات کاحصہ ہے۔ پی پی137میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں زرداریوں اورحواریوں کی کاہلی اورنااہلی سے قومی بحران شدت اختیار کرگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف عوام کی محرومیوں کامداوا کرنے کی غرض سے پولیس فورس سمیت دوسرے صوبائی اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کیلئے انہیں جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔