پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی ا ولین ترجیح ہے: ملک تنویر اسلم
لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر ہا¶سنگ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا- ماڈل اضلاع کے لئے پیپر ورک شروع کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز خوشاب میں 65کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے بعد افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وہ پنجاب بھر کے ہنگامی دورے کریں گے اور ایسے اضلاع جہاں عوام کو صاف پانی کی سہولیات میسرنہیں ان کی تفصیلات بمعہ لاگتی تخمینہ کے وزیراعلیٰ سے منظور کرائی جائیں گی- انہوں نے کہا کہ خوشاب کو ماڈل ضلع بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی -صوبائی وزےرنے جوہرآبادکا بھی دورہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ دس سال قبل نصب کئے گئے واٹر پلانٹس اور ٹیوب ویلوں کی ازسرنو تنصیب کے لئے پیپرورک مکمل کر کے انہیں پیش کیا جائے۔