وزیر پانی و بجلی نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا: صمصام بخاری
لاہور (خبر نگار) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے اعتراف کہ وہ لوڈ شےڈنگ کا مسئلہ تےن سال کے اندر بھی حل نہےں کر سکےں گے نے مسلم لےگ (ن) کے دعوﺅں کا پول کھول دےا جس سے لو گوں مےں بڑی ماےوسی پھےلی۔ ےہ بات مرکزی سےکرٹری اطلاعات پےپلز پارٹی صمصام بخاری نے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لےگ(ن) انتخابی مہم کے دوران اےسے اعلان کر رہی تھی کہ اُنکے پاس جادو کی چھڑی ہے جس سے وہ دنوں مےںقوم کو لوڈشےڈنگ کے عذاب سے نجات دلا دےں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمےں قوم سے سچ بولنا چاہےے۔اُنہوں نے مزےد کہا کہ حقائق اسکے برعکس ہےں کےونکہ لوڈشےڈنگ کا دورانےہ نہ صرف بڑھ گےا بلکہ وزےرِپانی و بجلی کے اعترافی بےان نے تمام اُمےدوں پر پانی پھےر دےا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزےر نے عوام کو متنبہ کےا ہے کہ اگر ملک مےں دہشتگردی اسی شدت سے جاری رہی تو بجلی کے بحران پر قابو پانا نا ممکن ہوجائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزےشن لےڈر سےد خورشےد شاہ نے بھی جلد کل جماعتی کانفرنس بلانے پر زور دےتے ہوئے کہا کہ آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے اسے اولےن ترجےح دےنی چاہئے۔