ہمارے 3سیکیورٹی انچارج قتل ہوچکے ہیں‘خورشید شاہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے 3سیکیورٹی انچارج قتل ہوچکے ہیں ، دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے ، دہشت گردوں کا پتہ چلانا مشکل نہیں ، ملک کو ترقی کی راہ پر چلانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ وہ جمعرات کو صدر زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ کے نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 3سیکیورٹی انچارج قتل کیے جاچکے ہیں ۔ دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے ، یہ ممکن نہیںکہ دہشت گردوں کا پتہ نہ چل سکے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔