سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو انٹرائٹس کے 162 مریضوں کو لایا گیا
ملتان (وقائع نگار خصوصی) سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو انٹرائٹس کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی نشتر ہسپتال چلڈرن کمپلیکس اور سول ہسپتال میں گیسٹرو انٹرائٹس کے 162 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں سے 42 مریضوں کو داخل کر کے ان کا علاج جاری ہے جبکہ 120 مریضوں کو ادویات تجویز کر کے دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔