مکرمی! کافی عرصہ قبل موچھ کے مرحوم ولیداد خاننے کافی جدوجہد کر کے ”پل بناﺅ تحریک“ کا آغاز کیا تھا مرحوم کی کاوشوں سے موچھ کچہ کے داخلی موضع محمد شریف والی جو کہ دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے پل بنانے کی تحریک شروع کی گئی تھی جو کہ طویل عرصہ تک پیپر ورک تیار ہوتا ہے۔ کافی کام ہوچکا تھانقشہ بھی بن گیا تھااور فزیبلٹی رپورٹ اور فنڈبھی منظور ہوگئے تھے لیکن تاحال اس اس پل کی تعمیر کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے اگر یہ پل تعمیر کیا جائے تو میانوالی سے عیسیٰ خیل کا فاصلہ صرف بیس کلومیٹر رہ جائیگا اس پل کی تعمیر سے صوبہ کے پی کے فاصلہ بھی کم ہو جائیگا اور کاروبار میں اور زراعت میں کافی ترقی ہو گی عسکری لحاظ سے بھی اس پل کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم صاحب میاں محمد نوازشریف گزارش ہے کہ اس اہم پل کی تعمیرکے فوری احکام صادر فرمائیں اسکی تعمیر سے ضلع میانوالی ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔ (سید لطف علی بخاری موچھ ضلع میانوالی)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38