ایم ڈی اے کے ذرائع آمدن میں کمی پر ڈی جی کا اظہار تشویش
ملتان (خاتون رپورٹر) ڈی جی ایم ڈی اے سید گلزار حسین شاہ نے گزشتہ روز ایم ڈی اے آفس میں منعقدہ بجٹ 2013-14 کی صدارت کے دوران اپنے خطاب میں ایم ڈی اے کے ذرائع آمدن میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی اے کے ڈائریکٹرز سے اپنے اپنے شعبوں میں آمدنی بڑھانے کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔ انہوں نے نئی رہائشی سکیموں کے جلد آغاز ریکوری کے زیر التوا کیسز اور فاطمہ جناح ٹا¶ن فیز i اور فیز ii کے الاٹیز سے پلاٹوں کی قیمت کی جلد وصولی کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر چودھری عبدالغفار چودھری توقیر الٰہی نذیر احمد چغتائی چودھری عبدالقیوم اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نگہت جبیں بھی موجود تھیں۔