وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مہنگائی کا جن بے قابو اشیاء ضروریات زندگی کی قیمتیں بدستور ساتویں آسمان پر ،دکانداروں کی مبینہ لوٹ مار کے آگے انتظامیہ بھی بے بس ،شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں اشیاء ضروریات زندگی فروخت کرنے والے دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرلیے ،پھلوں ،سبزیوں سمیت کریانہ کے سامان کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے متوسط اور غریب طبقہ کے افراد کے لئے خریداری کوسوں میل دور ہوکر رہی گئی ہے۔ ضلع افسران نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس پیش کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
مہنگائی کا جن بے قابو اشیاء ضروریات کی قیمتیں آسما نوں پر
Jan 12, 2025