امریکہ میں لازمی ویکسین کے معاملے پر صحت کی دیکھ بھال سے منسلک ہزاروں کارکنوں کی برطرفی سے اسپتالوں میں عملے کی قلت پیدا ہوگئی ہے،جس کے بعد ان اسپتالوں نے بیرون ملک سے نرسز کی بھرتی شروع کردی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکی اسپتالوں میں کام کرنے کے لیے ویزا منظوری حاصل کرنے کے لیے 5ہزار سے زیادہ غیر ملکی نرسز کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی نرسوں کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ہزاروں امریکی کارکن کورونا وائرس ویکسین کی لازمی شرط کی وجہ سے اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔امریکہ کی وسط مغربی ریاست مینیسوٹا میں ایک کلینک نے مبینہ طور پر 700 غیر ویکسین شدہ ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جنہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے انکار کیا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024