
قدیم حیاتیات کے چینی ماہرین نے اپنے ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ڈائنوسار کے قدموں کے یہ فوسل نشانات اتفاقیہ طور پرجونیئر ہائی اسکول کے ایک طالب علم نے جولائی 2021 میں صوبے کے شہرژاچھنگ کی کانٹی ہوآئی جی میں ایک تعمیراتی مقام پر دیکھے تھے۔ چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے بعد ازاں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات اور ان کی چٹان تہوں پر تحقیق کے لیے ہوآئی جی آئی اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں اور سٹیریو سکیننگ کے ذریعے صورتحال کو ریکارڈ کیا۔جریدے، ہسٹوریکل بیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، ماہرین نے ڈائنوسار کے کل سات قدموں کے نشانات دریافت کیے، جن میں قدموں کے دو الگ تھلگ نشانات اور ایک بہتر طورسے محفوظ ٹریک شامل ہے۔