اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت ڈوب رہی ہے اور تنکے کا سہارا لے رہی ہے حکومت کے خاتمے کا وقت قریب ہے وہ سمجھ رہے ہیں اس طرح ان کی بچت ہوجائے گی عدالتی معاملے پر پیشینگوئی نہیں کرسکتے شہباز شریف کے خلاف کارروائی حکومت کا خود کو بچانے کیلئے آخری قدم ہوگا ان ریکارڈز ہے وزیراعظم کو بھی معلوم تھا نواز شریف بیمار تھے حکومت نے خود بورڈ بنایا اور بیان بھی دئیے کہ نواز شریف واقعی بیمار ہیں وزیراعظم نے اپنے ڈاکٹر بھیج کر اپنی تسلی اور تصدیق بھی کی حکومت نے اپنی تمام تسلی کرنے کے بعد نواز شریف باہر جانے کی اجازت دی مسلم لیگ ن کیی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجپہ آصف نے کہا کہ میاں نواز شریف کا علاج جاری ہے علاج ہونے میں وقت لگتا ہے حکومت اس معاملے کو چیلینج کرنا چاہتی ہے ۔؎
عدالتی معاملے پر پیشینگوئی نہیں کرسکتے،حکومت ڈوب رہی ہے،خواجہ آصف
Jan 12, 2022