نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن خصوصی افراد کیلئے خصوصی تربیتی کورس تیار کرے،عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی مالی اور تعلیمی شمولیت ایک بہت بڑا چیلنج اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن خصوصی افراد کیلئے خصوصی تربیتی کورس تیار کرے،وہ منگل کو اپنے زیرِ صدارت خصوصی افراد کی بحالی پر اجلاس میں گفتگو کررہے تھے، چیئرمین نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی ،اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ خصوصی افراد کو معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر دینے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی نے کہاکہ خصوصی افراد کی معاشرے میں مالی شمولیت کے ساتھ ساتھ انہیں مرکزی نظام تعلیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو ہنرمند بنانے کیلئے وفاقی وصوبائی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔