سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے دائیں بازو کی سازشی تھیوری کیو اینون سے وابستہ ہونے پر 70 ہزار سے زیادہ اکاﺅنٹ بند کر دیئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹویٹر نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اس نے فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاﺅنٹ مستقل طور پر بند کرنے کے بعد ان کے حامیوں کے سازشی تھیوری کیو اینون سے وابستہ ہونے اور ٹویٹر کے زریعے سازشی نظریات کو ہوا دینے کے واقعات کو روکنے کے لیے 70 ہزار سے زیادہ اکاﺅنٹس بند کر دیئے ہیں ۔ ٹویٹر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد امریکی دارالحکومت اور ریاستی دارالحکومت کی عمارتوں پر 17 جنوری کو مجوزہ دوسرا حملے سمیت آن اینڈ آف سروس پرتشدد مظاہروں کو روکنا ہے ۔ دائیں بازو کی سازشی تھیوری کیو اینون کا دعوی ہے کہ ٹرمپ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث شیطان کے پجاری عالمی لبرل گروہ کے خلاف خفیہ جنگ لڑ رہے ہیں ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38