لیبیا کی جنرل اتھارٹی برائے تحقیق و شناخت کے ترجمان عبد العزیز جعفری نے بتایا ہے کہ لیبیا کےتھرونا قصبہ میں ایک نئی دریافت اجتماعی قبر سے دو روز قبل چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق تھرونا قصبہ دارالحکومت طرابلس سے تقریبا 90 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے طرابلس اور اس کے آس پاس اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف جنگ کے دوران مشرقی بنیادوں پر فوج کا اہم فوجی آپریشن کا مرکز بنا ہواتھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تھرونا اور جنوبی طرابلس میں چند ماہ قبل تلاشی کے دوران درجنوں اجتماعی قبروں سے مجموعی طور پر 158 نامعلوم لاشیں ملی تھیں ، شہر میں مزید اجتماعی قبروں کی تلاش جاری ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024