اقوام متحدہ کی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں پیلے بخار سے بچاوکی ویکسنیشن مہم کے دوران 6لاکھ 50 ہزار افراد کو پیلے بخار سے بچا کی ویکسین دی گئی ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2020 میں جنوبی قوموں ، قومیتوں اور لوگوں (ایس این این پی) اور اورومیا کے علاقوں میں 7 لاکھ افراد کو متاثر کرنے والے پیلے بخار سے بچا کی مہم چلائی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2020 میں پیلے بخار کامعاملہ رپورٹ ہونےکے بعد ڈبلیو ایچ او کے نگرانی کے افسران اور علاقائی صحت بیورو ٹیموں نے نگرانی کو منظم کیا جس میں فعال کیسوں کی تلاش بھی شامل ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پہلی ایکٹو مہم کا آغاز مارچ 2020 میں انور اینر کے 17 ذیلی اضلاع میں چلائی گئی تھی جب یہ وبا پھیل گئی تھی جلد مہم کے آغاز کے باعث اس وبا کو تیزی سے قابو میں کرلیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024