حافظ آباد:نامعلوم چور گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر سامان چرالے گئے
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے محلہ رحمت آباد سے نامعلوم چور ایک گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر سامان چرالے گئے۔ منور حسین ولد لعل دین باجوہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر کو تالے لگا کر ظفر وال ایک فوتید گی پر گیا ہواتھا ۔نامعلوم چوروں نے اسکے گھر کے تالے توڑ کر وہاں سے ایک لاکھ نقدی، ایک تولہ زیور اور دیگر قیمتی سامان چرالے گئے۔