’’نوائے وقت‘‘ کی خبرپر گیپکو میں بڑے پیمانے پرسامان کی پرچیزنگ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) میٹریل کی عدم دستیابی اور ہزاروں کنکشن التواکاشکارہونے بارے روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘میں خبرکی اشاعت کے بعد گیپکو میں بڑے پیمانے پرسامان کی پرچیزنگ ‘مرحلہ وارتقسیم سے سائلین کی شکایات کاازالہ ممکن ہوسکے گا ‘چندروزقبل ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘میں میٹروں‘ٹرانسفارمرز‘کیبلز‘ڈی سیٹ اوردیگر سامان کی عدم دستیابی اورریجن بھرمیں ہزاروں صارفین کی رقوم جمع ہونے کے باوجود کنکشن کی فراہمی میں تاخیر بارے خبر شائع ہوئی تھی جس کانوٹس لیتے ہوئے وزارت توانائی نے ہنگامی بنیادوں پر کیبلزساڑھے تین سوکلومیٹر ‘25‘50کے ٹرانسفارمرز ‘سنگل فیز‘تھری فیز میٹرز ‘ڈی سیٹ اوردیگر کی پرچیز کرلی ہے جبکہ ڈپٹی مینجرریجنل سٹور جواداقبال نے پرچیزنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کنکشنوں کی فراہمی کیلئے ضروری میٹریل پرچیزکرلیاگیا ہے جو مرحلہ وارسب ڈویژنز کوایشو کردیاجائے گا جس کے بعد زیرالتواکنکشن کے حوالے سے شکایات میں نمایاںکمی واقع ہوگی ۔